یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بو حبیب کے ساتھ ان کی بات چیت میں دو طرفہ امور، لبنان کی صورتحال اور اس کی علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیرعبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف لبنان کی بھلائی چاہتا ہے، لبنانی حکام اور سیاسی جماعتیں جمہوریہ کے صدر کے انتخاب پر متفق ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لبنانی ہم منصب کو ایران کی ہر اس چیز کی حمایت کرنے کے لیے آمادگی سے آگاہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔
اپنی طرف سے، لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے امیرعبداللہیان کے ساتھ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا، اس معاہدے کے لبنان، یمن، شام اور فلسطین پر اثرات مرتب ہوں گے۔
بوحبیب نے کہا کہ ہم نے امیرعبداللہیان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لبنان اور ایران کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک وفد کی سربراہی میں لبنان کے سرکاری دورے پر کل شام بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران لبنانی جماعتوں کے درمیان کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے: امیرعبداللہیان
27 اپریل، 2023، 1:58 PM
News ID:
85094431
بیروت ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران لبنانی فریقوں کے درمیان ہونے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیے بغیر اس آپشن کا احترام کریں۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ اور لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ کی بات چیت
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے بیروت میں لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو…
-
امیرعبداللہیان کی لبنانی اسپیکر سے ملاقات
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات…
-
ایرانی وزیر خارجہ کی لبنانی ہم منصب سے ملاقات
بیروت، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ