13 جنوری، 2023، 6:16 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84997698
T T
0 Persons

لیبلز

امیرعبداللہیان کی لبنانی اسپیکر سے ملاقات

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز بیروت میں نبیہ بری کے ساتھ ملاقات کی۔
فریقین نے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے لبنان پہنچنے پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنانی وزیر خارجہ کی دعوت پر ان کے دورہ بیروت کا مقصد دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مشاورت ہے جس میں فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان میں عوام، حکومت، فوج اور مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
امیرعبداللہیان نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر زور دیا۔
امیرعبداللہیان نے لبنانی عوام کی بجلی اور توانائی کے مسائل کے حوالے سے مدد کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لبنان میں بجلی گھروں کی مرمت اور نئے پاور پلانٹس کی تعمیر میں مدد کے لیے تیار ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .