حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز بیروت میں عبداللہ بوحبیب کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی، جہاں وہ ایک اعلیٰ سیاسی وفد کی سربراہی میں سرکاری دورے پر ہیں۔
دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نے تہران-بیروت تعلقات کے ساتھ ساتھ مغربی ایشیا کے خطے میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز بیروت پہنچنے کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی سلامتی کو اپنی اور خطے کی سلامتی سمجھتا ہے۔
اعلی ایرانی سفارت کار اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں لبنان کا دورہ کر رہے ہیں جو اس سے قبل انہیں عمان لے گئے جہاں انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر اعلیٰ حکام سے بات چیت کی۔
امیرعبداللہیان منگل کو مسقط پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
بیروت، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب سے ملاقات کی۔
متعلقہ خبریں
-
ہمیں امید ہے کہ عمان کی تعمیری کوششوں سے خطے میں امن کو تقویت ملے گی: امیرعبداللہیان
مسقط، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ امید ظاہر کی ہے کہ عمان کی تعمیری کوششوں کا نتیجہ خطے میں امن…
-
ایرانی وزیر خارجہ کا یمن کے علاقائی اتحاد کی اہمیت پر زور
مسقط، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کی قومی سالویشن حکومت کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں یمن…
-
ایرانی وزیر خارجہ مسقط پہنچ گئے
مسقط، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں عمانی دارالحکومت مسقط پہنچ…
آپ کا تبصرہ