ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان دوطرفہ اور علاقائی مشاورتوں کے تسلسل میں اپنے عمانی ہم منصب کی دعوت پر ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں عمانی دارالحکومت مسقط پہنچ گئے جہاں اس ملک کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے جنوری کے مہینے میں عمان کا دورہ کیا تھا۔
جوہری مذاکرات، پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات، ایران اور مغرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور تہران اور ریاض کےدرمیان مذاکرات میں عمان کا اہم کردار علاقے میں سفارتکاری چیلنجوں کے حل کیلیے مسقط کی صلاحیت کی علامت ہے۔
ان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں کے حجم اور اس حجم کے فروغ کیلیے مسقط اور تہران کے عزم کے باوجود عمان اقصادی کے شعبے میں بھی پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لیے ایران کی حمایت کر سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ