یہ بات ناصر کنعانی نے اتوار کے روز ایران کے فوجی پروگراموں میں خلل ڈالنے اور ایران مخالف نئی پابندیاں عائد کرنے کے واشنگٹن کے منصوبے پر امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے اس اشتعال انگیز بیان کا مقصد ایرانو فوبیا کے ناکام منصوبے کو ہوا دینے اور علاقائی ممالک کے درمیان اختلافات کے بیج بونے کے ذریعے امریکی ساختہ ہتھیاروں کی مارکیٹنگ ہے۔
کنعانی نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے برعکس، اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اچھی ہمسائیگی، بات چیت، شراکت اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ غیر ملکیوں کی مداخلتوں سے دور علاقائی ممالک کی سلامتی اور مشترکہ مفادات کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات مغربی ایشیا کے خطے میں عدم تحفظ، عدم استحکام اور تنازعات کی جڑ ہیں، اس ملک کے لیے بہتر ہو گا کہ علاقائی ریاستوں کی جانب مداخلت اور لاپرواہی کا رویہ روک دیا جائے اور خطے کی اقوام کو تعاون کے ذریعے استحکام اور امن کو بڑھانے کی اجازت دی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ