ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

تہران، ارنا - ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عید الفطر کی آمد پر اپنے اماراتی ہم منصب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان فعال ملاقاتیں اور مشاورت جاری ہے۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کیلیے کوئی حد نہیں ہے۔

فریقین نے نجی شعبے سمیت ہر ممکن تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا حوالہ دیتے ہوئے مشترکہ تعاون کے مختلف مواقع پر زور دیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے خطے کے نئے حالات کے بارے میں کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ہم نے خطے میں تعاون کی مضبوطی کا مشاہدہ کیا ہے جس میں تہران اور ریاض کے درمیان اچھے تعلقات اور شام کے نئے حالات شامل ہیں۔

فریقین نے ایک دوسرے کو ابوظہبی اور تہران کے دورے کی دعوت دی۔

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .