حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان ملاقات کی۔
دونوں اعلیٰ سفارت کاروں نے ایک مہینہ قبل ایران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی واپسی کے بعد اپنے ملکوں کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم منصب کو پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اماراتی وزیر خارجہ نے بھی اپنے ملک اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی تیاری پر زور دیا۔
فریقین نے یوکرین کی پیش رفت اور خلیج فارس کے علاقے میں سیاسی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ