ایرانی اور بیلجیئم وزرائے خارجہ کا دونوں ممالک کے تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی بیلجیئم ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت اور قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز حاجا لحیب کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔
امیر عبداللہیان نے ایران اور بیلجیم کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تعمیری اور موثر حل پر توجہ دینے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔
اپنی طرف سے، بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس فون کال کے دوران، انہوں نے مشترکہ تشویش کے قونصلر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .