ایران اور بیلجیم کے درمیان تعمیری تعامل کے تسلسل کیلیے دیرینہ تعلقات ایک اچھی بنیاد ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور بیلجیئم کے درمیان دیرینہ تعلقات کو دو طرفہ تعمیری مذاکرات اور تعامل کو جاری رکھنے کے لیے ایک اچھی بنیاد قرار دیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے منگل کی رات بیلجیئم کی وزیر خارجہ حاجا لحبیب کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

فریقین نے اور اہم دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرعبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بیلجیئم کے درمیان دیرینہ تعلقات کو دو طرفہ تعمیری مذاکرات اور تعامل کو جاری رکھنے کے لیے موزوں بنیاد قرار دیا۔

بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کی اہمیت اور خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رابطوں کا جاری رہنا اور ایران کی حقیقتوں سے آگاہ رہنا حالات کی صحیح تفہیم پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ 

فریقین نے گفتگو کے تسلسل میں قونصلر امور سمیت دوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے کے اہم ترین امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .