28 اپریل، 2016، 10:15 AM
News ID: 3066980
T T
0 Persons
ایران،بیلجئیم اقتصادی تعلقات میں رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے پرعزم

تہران - ارنا - ایرانی اسپیکر اور بیلجئیم سینیٹ کی چیئرمین نے ایک ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور بیلجیئم کے درمیان اقتصادی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

علي لاريجاني اور كرسٹين ڈيفرايگني نے ايران اور بيلجيئم كے درميان دوطرفہ تعلقات كي توسيع كيلئے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي روكاوٹوں كے خاتمے پر زور ديا.



ايراني اسپيكر نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اور بيلجئيم كے درميان تاريخي سفارتي تعلقات موجود ہيں اور دونوں ممالك كے درميان تجارتي تعاون كي توسيع كے مواقع موجود ہيں.



فريقين نے پارليماني تعلقات كي توسيع ، ايران،بيلجيئم دوستي گروپ كے قيام اور خارجہ پاليسي كميشن كے قيام كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا.



اس موقع پر بيلجيئم سينٹ كي چيئرمين نے دونوں ممالك كے درميان موجود ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ثقافت، معيشت اور سياست كے مختلف شعبوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور بيلجئيم اپنے تعلقات كو مزيد فروغ دے سكتے ہيں.



271**