17 اپریل، 2023، 9:48 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85085258
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار کی خاموشی جاری ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی وسیع پیمانے پر پامالی کے حوالے سے مغربی ممالک میں انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی خاموشی بدستور جاری ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے پیر کے روز 'فلسطینی قیدیوں کا دن' کی مناسبت سے ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ کیا انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار صیہونی نسل پرست حکومت میں 31 خواتین اور 160 بچوں سمیت تقریباً 5000 فلسطینی قیدیوں کی سرنوشت کے بارے میں جانتے ہیں؟

کنعانی نے بتایا کہ تاریخ اور بیدار انسانی ضمیر فیصلہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .