31 مارچ، 2023، 10:52 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85070287
T T
0 Persons

لیبلز

عمان ایران کا قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک ہے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عمان ایران کا قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے عمانی ہم منصب بدر بن البوسعیدی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فریقین نے ایران عمان تعلقات اور اہم علاقائی اور یین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان ہمیشہ ایران کا ایک قابل اعتماد ہمسایہ اور دوست ملک رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات عزت مآب سلطان ھیثم بن طارق السعید کے دورہ تہران سے مزید مضبوط ہوں گے۔

بدر البوسعیدی نے کہا کہ خطے کے ممالک مل کر کام کر کے علاقائی ترقی کے طویل راستے کو مختصر کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .