29 مارچ، 2023، 1:31 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85069070
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور روس کے تعلقات آگے بڑھ جاتے ہیں: لاوروف

ماسکو، ارنا – روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں ایران اور روس کا مذاکرات جاری اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بات سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں کے ساتھ ساتھ اہم منصوبوں کے نفاذ میں دو طرفہ تعلقات اور تبادلے میں اضافہ ہوا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن میں تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہمارا قریبی تعاون ہے اور آج یہ تمام مسائل ہمارے مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

انہوں نے عید نوروز اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات مفید اور نتیجہ خیز ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .