29 مارچ، 2023، 1:11 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85069042
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

ماسکو، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کے آخری مرحلے میں ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے گزشتہ رات روس کا دورہ کیا ہے، آج بروز بدھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی سٹریٹجک تعاون کے معاہدے کے بارے میں روس میں مطالعہ کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ایران نے بھی اس کا جائزہ لیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے ایک ماہ سے بھی کم وقت میں حتمی نظرثانی کر دی جائے گی۔

حسین امیر عبداللہیان نے ایران اور روس کے اعلیٰ سطحی وفود مختلف سطحوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے صدور ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں میں ہمارا تعاون بہتر طریقے سے جاری رہے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ رات ماسکو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں ایران اور 4+1 کے درمیان منعقدہ مذاکرات کے نئے دور میں روس نے ایک موثر کردار ادا کیا اور روس میں ہمارے ساتھی فریقین کو اپنے وعدوں کی طرف واپس آنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے ایران اور روس کے درمیان دفاعی تعاون پر امریکہ کی تشویش کے ردعمل میں کہا کہ قدرتی طور پر دفاعی تعاون تہران اور ماسکو کے ایجنڈے میں شامل مسائل میں سے ایک ہے لیکن یہ تعاون کسی فریق کے خلاف نہیں ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .