حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کی رات عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں دلچسپی کے امور بشمول عمان کے سلطان کے آئندہ دورہ تہران پر بات چیت کی۔
عمانی وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور نوروز کی قدیم تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے بعض دو طرفہ اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے سلطان عمان کے دورہ ایران، تہران اور ریاض کے تعلقات، ایران اور یورپی یونین کے تعلقات اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ