شام کے فضائی دفاع نے ناجائز صیہونی ریاست کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا

تہران - ارنا - اسرائیلی طیاروں نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ کیا جس کے جواب میں شام کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی فضائیہ کے میزائل حملوں کو پسپا کر دیا۔

مقامی میڈیا نے بدھ کی صبح حلب اور لاذقیہ کے آسمان پر زور دار دھماکوں کی اطلاع دی۔
شام میں الجزیرہ کے ایک نمائندے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حلب میں یہ دھماکے شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ناجائز صیہونی ریاست کے فضائی حملوں کے بعد ہوئے۔
اسپوٹنک نے بعد میں اطلاع دی کہ شامی فضائی دفاعی افواج حلب کے اوپر آسمان کی دشمن اشیاء سے حفاظت کر رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھی شامی ٹیلی ویژن کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکے حلب اور اس کے اطراف میں ہوئے۔
متعدد ذرائع ابلاغ نے اس ویڈیو کو شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا تعلق حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور النیرب ایئر بیس پر صیہونی حکومت کے طیاروں کے حملے سے ہے۔
یاد رہے کہ تقریباً 15 روز قبل ناجائز صیہونی ریاست نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد رن وے کو نقصان پہنچنے کے باعث ہوائی اڈے نے آپریشن معطل کر دیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .