28 فروری، 2023، 3:47 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85043518
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی فلسطینیوں کیخلاف صیہونیوں کے جرائم کی مذمت

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام پر ناجائز صیہونی ریاست اور ان کے آباد کاروں کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

ناصر کنعانی نے منگل کے روز صہیونی آبادکاروں کے مغربی کنارے کے شہر حوارہ اور نابلس کے مضافات میں بے دفاع فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جب صیہونیوں نے فلسطینیوں کے گھروں اور اثاثوں کو آگ لگا دی۔
انہوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران نابلس اور جنین میں فلسطینیوں کے سرد خون کے قتل عام کے تسلسل میں صیہونیوں کی مجرمانہ کارروائیوں کو ساختی اور ریاستی دہشت گردی کی کھلی مثال قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے نسل پرست حکومت کی طرف سے دہشت گردی کو روکنے کے لئے مؤثر اور روک تھام کے طریقوں سے ردعمل کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی صیہونی حکومت کے انتہاپسندانہ اور مجرمانہ رویے اور ان کے کسی بھی معاہدے اور عہد کی عدم پاسداری نے ظاہر کیا کہ صیہونی غاصبوں اور ان کے جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں جائز مزاحمت ہی فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروہوں کے لیے واحد آپشن ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .