26 فروری، 2023، 12:43 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85040658
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان کے ساتھ کسٹم کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایران کی آمادگی

تہران، ارنا- کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل نے کسٹم کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ سرحدی بازاروں کو فعال کرنے کیلیے ایران کی آمادگی کااظہار کیا۔

کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے پاکستان کی بندرگاہ گوادر کے دورے کے موقع پر گوادر کے سرکاری حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کسٹم کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ سرحدی بازاروں کو فعال کرنے کیلیے ایران کی آمادگی کااظہار کیا۔

ہمارے ملک کے قونصل جنرل درویش وند کا دورہ بندرگاہ گوادر ایران سے گوادر بندرگاہ تک بجلی کی ترسیل کے نئے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ہوا، جو کہ آنے والے دنوں میں وزیر اعظم کی موجودگی میں اس منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔

درویش وند نے پاکستانی حکام سے ملاقات کے علاوہ گوادر بندرگاہ کے بجلی کے منصوبے اور اس علاقے میں سمندری سہولیات کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کی زمینی اور سمندری سرحدوں کا ذکر کرتے ہوئے بندرگاہی شہروں میں دونوں ممالک کے تجارتی رابطوں کو فروغ دینے اور سمندری علاقے میں باہمی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

درویش وند نے گوادر  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کے سربراہ اور اراکین سے بھی ملاقات کی اور فریقین نے سرحدوں کی ترقی، نقل و حمل کے مسائل، مشترکہ سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے اور دونوں کے درمیان تجارت کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .