ارنا رپورٹ کے مطابق، باقری نے اس سفر کے دوران، اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک ورکنگ میٹنگ میں، دوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے پر وسیع موضوعات بشمول سیاسی تعاون کے استحکام، تجارت کی ترقی، ثقافت، سیاحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کے موقف کے ساتھ ساتھ جوہری مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
باقری نے بوگوٹا میں وزیر زراعت سمیت کولمبیا کے کئی دیگر حکام سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ