ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو ایران میں تعینات یوراگوئے کے نئے سفیر "برالد روکہ نیکولا فلانگین" سے ملاقات کی؛ اس موقع پر یوراگے کے نئے سفیر نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔
اس موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف صلاحیتیں؛ ایران اور یوراگوئے کے درمیان تعاون کی سطح کو بڑھانے کے مواقع کی فراہمی کرتی ہیں۔
ایرانی صدر نے لاطینی امریکہ بشمول یوراگوئے سے تعاون کے فروغ کے عزم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے بہت مواقع ہیں جن کو فعال کرنے کیلئے ایران اور یوراگوئے کے عہدیداروں کی بھر پور کوششوں کی ضرورت ہے۔
در این اثنا برالدو روکہ نیکولا فلانگین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پرانے ملک ایران میں ہونے کی بہت خوشی ہے اور میں وعدہ کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کی سطح کو بڑھانے کیلئے پوری کوشش کروں گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ