ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو ایران میں تعینات زمباوے کے نئے سفیر "برایت کوپمبا" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کوپمبا نے صدر رئیسی کو اپنی اسناد تقرری پیش کیں۔
در این اثنا ایرانی صدر نے اسلامی انقلاب کے بعد ایران اور زمباوے کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے کی صلاحیتیں ہیں جن کو باہمی تعاون کی توسیع کی راہ میں بروئے کار لاسکتے ہیں۔
صدر رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی وفود کے تبادلہ اور مختلف اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدوں کے جلد از جلد نفاذ کی پیروی؛ تہران میں زمباوے کے نئے سفیر کی مشن کی پہلی ترجیح ہوسکتی ہے۔
در این اثنا برایت کوپمبا نے ایرانی علاقے خوی میں آنے والے زلزلے پر گہری ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیخلاف پابندیوں کے باوجود ملک میں ترقی کو سراہا اور کہا کہ وہ تہران میں اپنی مشن کے دوران، ان ترقیوں کے استعمال سمیت دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کے مواقع کی فراہمی کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ