22 فروری، 2023، 8:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85038056
T T
0 Persons

لیبلز

صدر رئیسی نے 39 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں حصہ لیا

تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآن کریم کے 39ویں بین الاقوامی مقابلوں کی اختتامی تقریب چند منٹ قبل سربراہی ہال میں صدر مملکت کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں قرآن کریم کے 39ویں بین الاقوامی مقابلے جو 18 فروری کو اسلامی کونسل کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی، اوقاف اور خیراتی ادارے کے سربراہ علامہ سید مہدی خاموشی سپریم لیڈر کےماہرین کی اسمبلی کے رکن اور تہران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ سیداحمد خاتمی، ملک کے حکام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قرآنی برادری کے ایک گروپ نے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کے ہال میں  منعقد ہوئے تھے چند منٹ پہلے صدر رئیسی کی موجودگی سے اختتام پذیر ہوئے۔

منعقدہ اس تقریب میں صدر رئیسی نے ان مقابلوں کے فاتحین کو اعزازات سے نوازا؛ اس تقریب میں 6خواتین اور 9مردوں سمیت 15جیتنے والوں کو تحقیق، تلاوتِ قرآن اور  کل قرآن کو زبانی یاد کرنے کے شعبوں میں  مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

اس مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں 80 ممالک کے 150 شرکاء نے زبانی یاد کرنے، مطالعہ، تحقیق اور ترتیل کے شعبوں میں حصہ لیا۔

اس مقابلے میں پہلی بار خواتین کے ترتیل حصے کو شامل کیا گیا ہے اور آخری مرحلے میں 33 ممالک اور 52 شرکاء نے زبانی یاد کرنے، تحقیق اور ترتیل کے شعبوں میں حصہ لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .