14 فروری، 2023، 6:45 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85030536
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر کا دورہ چین ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ چین ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

یہ بات سید رضا فاطمی امین نے منگل کے روز ایرانی اور چینی تاجروں کے مشترکہ اقتصادی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ رئیسی کا دورہ چین، ایرانی صدر کا دورہ چین ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے.
فاطمی امین نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران مضبوط بین الاقوامی اقدامات اٹھائے ہیں؛ شنگھائی اور یوریشیا جیسے علاقائی معاہدوں میں اس کی رکنیت کی ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اس نے دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور چین، بعض ممالک کے برعکس جو زیادہ تجربہ اور توانائیاں نہیں رکھتے، وافر تجربات اور صلاحیتوں کے حامل ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ممالک نے بہت سے شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع دیا اور اب تک قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے تہران اور بیجنگ کے درمیان سابقہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی صدر اور ان کے ساتھ آنے والے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ ایرانی کمپنیوں اور ان کے چینی ہم منصبوں کے درمیان لین دین کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
فاطمی امین نے کہا کہ ایرانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .