ایران اور پاکستان علمی اور مذہبی اشرافیہ کے تعلقات کی ترقی کیلئے پرعزم

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان علمی اور مذہبی اشرافیہ کے درمیان علمی تعلقات اور تعامل کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔

ایرانی یونیورسٹی آف ادیان اور مذاہب کے سربراہ سید ابوالحسن نواب کی قیادت میں ایک سائنسی اور تحقیقی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا ہے اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گی۔     
ایرانی سائنسی وفد اتوار کے روز پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گیا۔
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں علامہ اقبال نامی اوپن یونیورسٹی کے سربراہ نے ایرانی وفد کی اس ملک کے دورے کے لئے دعوت دی۔
ایرانی وفد نے ریاست پنجاب کے حکمران محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی، اس ملاقات میں لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران موحدفر اور ایرانی کلچر ہاؤس کے سربراہ جعفر روناس بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں پاکستان کے تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے بعض اعلیٰ عہدیداران بشمول پنجاب یونیورسٹی کے سربراہ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہ اور کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے عہدیداروں نے بھی اس ملاقات میں شرکت کی اور دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان خاص طور پر پروفیسرز اور طلباء کے تبادلے کے لئے ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .