20 فروری، 2021، 12:03 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84235448
T T
0 Persons
ایران اور پاکستان کا سائنسی اور ثقافتی تعاون کو گہرے بنانے کا خواہاں

اسلام آباد، ارنا - لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاؤس آف کلچر کے سربراہ اور پاکستان کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی زبان و ادب کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔

ایران کے ہاؤس آف کلچر کے سربراہ ' جعفر روناس' نے جمعہ کے روز پاکستان کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی زبان و ادب کے سربراہ  'اقبال شاہد' کے ساتھ ایک ملاقات میں مشترکہ دلچسبی امور پر بات چیت کی۔

روناس نے دو دوست اور برادر ممالک خصوصا پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں کے مابین سائنسی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 انہوں نے شیخ ابوالحسن خرقانی اور شیخ ابو سعید ابو الخیر (چوتھی صدی کے صوفیاء) کے اعزاز میں ایرانی ثقافتی نمائندگی کے ویبنار کا بھی حوالہ دیتے ہو‏‏ئے کہا کہ اور پاکستان کی جے سی یونیورسٹی کے شعبہ فارسی زبان و ادب کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ .

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .