12 فروری، 2023، 2:49 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85028082
T T
0 Persons

لیبلز

فرانس میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 20 لاکھ سے زائد افراد شریک تھے

تہران، ارنا- فرانس میں گزشتہ روز حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 2 ملین اور پانصد ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔

فرانس میں ملک کی بڑی لیبر یونینوں میں سے جنرل کنفیڈریشن آف لیبرCGT جس نے  فرانس میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے والی اہم یونینوں میں سے ایک ہے، نے اعلان کیا ہےکہ گزشتہ روز پنشن قانون میں اصلاحات کے خلاف مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 2 ملین 500 ہزار سے زائد افراد ہے جبکہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی تعداد 963 افراد ہے۔

فرانس میں طلباء کی یونین (Unef)نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج میں حصہ لینے والے طلبہ کی تعداد 120,000 افراد تھے۔

 کنفیڈریشن آف لیبر نے بڑے شہروں میں مظاہروں کی تعداد کا ذکر کیا ہے جس کے مطابق پریس میں 500 ہزار افراد ، مارسیل میں 140 ہزار افراد، ٹولوز میں 100 ہزار افراد اور مونٹ پیلیئر میں  35 ہزار افراد نے اس احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی تھی۔

تاہم پولیس کی جانب سے اعلان کردہ اعداد و شمار بہت کم ہیں، جس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہروں میں بالترتیب 93 ہزار، 12 ہزار، 25 ہزار اور 20 ہزار افراد ہیں۔

فرانس میں گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں 20 لاکھ سے زائد افراد شریک تھے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .