11 دسمبر، 2018، 4:21 PM
News ID: 3660982
T T
0 Persons
ایران نے فرانس میں عوامی مظاہروں پر تشدد کی مذمت کردی

تہران، 11 دسمبر، ارنا - ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کونسل نے فرانس میں ہونے والے حالیہ عوامی مظاہروں پر سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت کی ہے.

فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں پیلی جیکٹ والوں کے احتجاج پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے تشدد بعد جھڑپوں کے مختلف واقعات سامنے آئے.
ایران کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے ایک بیان میں عالمی اداروں بشمول فرانس حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں عوامی احتجاج پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کے تشدد ناقابل برداشت، افسوسناک، اور قابل تشویش ہے.
بیان کے مطابق، فرانس حکومت شہریوں سے متعلق انسانی حقوق کے قوانین پر عمل کرنے کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے.
کونسل کے بیان میں مزید کہا گیا ہے مظاہروں کے قتل اور ان پر تشدد سے متعلق ذمہ داروں کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے.
بیان کے مطابق فرانسیسی حکومت عوام کی اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائے اور اس کے ساتھ اسے سیکولر آمریت اور سرمایہ دارانہ نظام پر جوابدہ ہونا ہوگا.
ایرانی کونسل نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانس میں حالیہ واقعات کا از خود نوٹس لے.
اس سے پہلے ایرانی دفتر خارجہ نے فرانس میں حالیہ عوامی احتجاج میں شامل شہریوں پر سیکورٹی فورسز کے تشدد کی مذمت کی تھی.
فرانس بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چوتھے ہفتے بھی پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@