اصفہان میں حالیہ ناکام تخریبکارانہ اقدام میں ملوثین کی گرفتاری/ صہیونی ریاست کے کردار کی تصدیق کی گئی

تہران۔ ارنا۔ ایرانی محکمہ انٹیلی جنس اور پاسداران اسلامی انقلاب نے ایک مشترکہ بیان میں صوبے اصفہان میں واقع محکمہ دفاع کے ایک مرکز کیخلاف حالیہ ناکام تخریبکارانہ اقدامات میں ملوثین کے عناصر کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کیساتھ عزتمند ایرانی عوام کی اطلاع دی جاتی ہے کہ محکمہ انٹیلی جنس، پاسداران اسلامی انقلاب اور محکمہ دفاع کے سیکورٹی اہلکاروں کی انتھک کوششوں سے اصفہان میں واقع محکمہ دفاع کے ایک مرکز کیخلاف حالیہ ناکام تخریبکارانہ اقدامات میں ملوثین کے عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مجرموں سے تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھنے کے پیش نظر اس حوالے سے مزید معلومات جلد نشر ہوں گے۔

نیز بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک اس اقدام میں ناجائز صہیونی ریاست کے عناصر کے کردار کی تصدیق کی گئی ہے۔ اگرچہ صہیونی ریاست کی اس ناکام کاروائی کی وجہ مقبوضہ فلسطین میں پے در پے شکستوں کی ہے تا ہم اسلامی جمہوریہ ایران، جوابی کاورائی کو اپنا حق سمجھتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .