31 جنوری، 2023، 12:23 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85015224
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی شہر اصفہان کی ایک دفاعی تنصیب پر ناکام حملے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایرانی شہر اصفہان کی ایک دفاعی تنصیب پر ناکام حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ایران کی وزارت دفاع نے اصفہان میں دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس میں ہفتہ کی رات گئے دھماکے کی اطلاع کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات تقریباً 23:30 بجے اصفہان دفاعی صنعت کے ایک کمپلیکس پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا، تاہم حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نےپیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی شہر اصفہان کی ایک دفاعی تنصیب پر ناکام حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

ہم نے جمعہ 28 جنوری کو اسلامی جمہوریہ ایران میں اصفہان میں ایک فوجی کمپلیکس پر ہونے والے حملے کا تشویش کے ساتھ جائزہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم علاقائی کشیدگی کے درمیان امن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ممالک کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں اور اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .