محمد بن عبدالرحمن آل ثانی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کے لئے آج بروز اتوار تہران کا دورہ کریں گے۔
آل ثانی جو ترکی کا دورہ کر چکے ہیں، اتوار کو تہران پہنچیں گے اور ایرانی وزارت خارجہ کی عمارت میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
دونوں وزرائے خارجہ باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔
آل ثانی اور امیرعبداللہیان نے ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ملاقات کی۔
دونوں فریقوں نے حالیہ مہینوں میں تین بار فون پر بات چیت کی ہے تاکہ مختلف امور جیسے کہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - قطری وزیر خارجہ اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے لیے ایرانی دارالحکومت کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
-
قطری وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کریں گے
تہران، ارنا – نائب قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی بدھ کے روز ایرانی…
-
ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے قطری ہم منصب کی ملاقات
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران کے دورے پر آئے ہوئے قطری وزیر خارجہ…
آپ کا تبصرہ