ایرانی اسپیکر دورہ الجزائر روانہ ہوگئے

تہران۔ ارنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی 17ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے چند منٹ قبل دورہ الجزائر روانہ ہوئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، محمد باقر قالیباف ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی 17ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے دورہ الجزائر روانہ ہوگئے۔

بہارستان اور رباط کریم کے نمائندے حسن نوروزی اور ماکو اور چالدارن کے نمائندے محمد علی پور اس سفر میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ہیں۔

 قالیباف اس سفر کے دوران، اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی 17ویں کانفرنس میں شرکت کے علاوہ، اس اجلاس میں موجود پارلیمانوں کے صدور کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .