23 جنوری، 2023، 6:46 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 85007546
T T
0 Persons

لیبلز

روس کیساتھ معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے خواہاں ہیں: صدر رئیسی

تہران۔ ارنا- ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک روس کیساتھ معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کا خواہاں ہے اور دونوں فریقوں کی صلاحیتیں ایک دوسرے کی تکمیل کر سکتی ہیں اور ان کے استعمال سے دونوں ممالک کے مفادات فراہم کرنے کے علاوہ علاقائی فوائد بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کے ریاستی ڈوما کے چیئرمین "ویاچسلاو والودین" سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات آئے دن ترقی کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے مختلف شعبوں میں متنوع اور بے شمار صلاحیتیں ہیں، جنہیں تعاون کو وسعت دینے کے لیے فعال کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک روس کیساتھ معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کا خواہاں ہے اور دونوں فریقوں کی صلاحیتیں ایک دوسرے کی تکمیل کر سکتی ہیں اور ان کے استعمال سے دونوں ممالک کے مفادات فراہم کرنے کے علاوہ علاقائی فوائد بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

در این اثنا روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کے ریاستی ڈوما کے چیئرمین نے علاقائی اور ہمسایہ تعلقات کی مضبوطی سے متعلق صدر رئیسی کے موقف کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کا باعث قرار دیا اور کہا کہ روسی فیڈریشن بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے بارے میں یہی نقطہ نظر اور رائے رکھتی ہے اور ہمارا ایجنڈا دونوں ممالک کے سربراہان کی مرضی کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .