یہ بات ولادیمیر لوگویدا نے پیر کے روز اپنے ٹیلیگرام پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو سیاسی جدوجہد کے حصے کے طور پر انسانیت کی حدود کو عبور کرنے اور مقدس چیزوں کی بے حرمتی نہیں کرنی چاہئے۔
لوگویدا نے کہا کہ کسی کو بھی کسی دوسرے شخص کے لئے مقدس چیز کی توہین کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
سویڈن کی حکومت کے حکم کے مطابق، ہفتہ کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے قریب ایک احتجاج کے دوران قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کردیا گیا۔
یہ تیسری مرتبہ ہے کہ سویڈش حکومت نے ملک میں انتہا پسندوں کو قرآن پاک کے نسخے جلانے کی اجازت دی ہے۔
اس توہین آمیز فعل کی اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، مصر، کویت، متحدہ عرب امارات ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، اردن، مراکش، انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز، خلیج فارس تعاون کونسل، اسلامی تعاون کی تنظیم، یمن کی انصار اللہ تحریک، لبنان کی حزب اللہ مزاحمتی تحریک، فلسطین کی حماس اور اسلامی جہاد اور مصر کی جامعہ الازہر سمیت دنیا بھر کے ممالک اور اداروں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
تہران، ارنا - روسی آرتھوڈوکس چرچ کے شعبہ برائے سوسائٹی اور ماس میڈیا ریلیشنز کے چیئرمین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ اقدام کو ناقابل قبول توڑ پھوڑ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
آزادی اظہار کے بہانے قرآن پاک کی بے حرمتی
تہران، ارنا - چارلی ہیبڈو اسکینڈل اور ایک فرانسیسی کارٹونسٹ کی جانب سے پیغمبر اسلام کی توہین…
-
فرانسیسی میگزین کا توہین آمیز اقدام موثر ردعمل کے بغیر نہیں رہے گا: امیرعبداللہیان
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں فرانسیسی میگزین کی جانب سے مذہبی اور سیاسی…
آپ کا تبصرہ