22 جنوری، 2023، 4:26 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85006396
T T
0 Persons

لیبلز

لاس اینجلس کے نواحی علاقے میں فائرنگ میں 10 افراد کی ہلاکت

تہران، ارنا- امریکہ میں ریاست لاس اینجلس کے مشرقی علاقے میں چینی نئے سال کی تقریب کے دوران مسلح تشدد کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈيا کے مطابق ہفتہ کی رات مقامی وقت 22:30 کے مطابق ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔
اس فائرنگ میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تاہم حملہ آور کیجانب سے فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکہ میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور اس پہلے بھی مختلف شہروں میں فائرنگ ہوئی تھی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .