23 نومبر، 2022، 8:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84951786
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے کے موقع پر فائرنگ میں 7 افراد کی ہلاکت

نیویارک، ارنا- امریکہ میں تھینکس گیونگ کے موقع پر ریاست ورجینیا میں والمارٹ چین اسٹور کی ایک شاخ میں مسلح تشدد کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست ورجینیا کے شہر چیسپیک میں مقامی حکام کے مطابق منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق وال مارٹ اسٹور چین کی مقامی شاخ میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق مسلح شخص اس اسٹور کے منیجروں میں سے ایک تھا جس نے اس شاپنگ سینٹر کے اندر لوگوں پر گولی چلانے کے بعد خودکشی کرلی۔

چیسپسک شہر کے ٹوئٹر اکاونٹ نے اس پہلے ایک پیغام میں کہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ؛ ہلاکتوں کیساتھ۔

اس فائرنگ میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تاہم حملہ آور کیجانب سے فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

چیسپیک سٹی پولیس چیف مارک سولسکی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ منگل کو دیر گئے ایک بندوق بردار نے دستی بندوق سے فائرنگ کی جس میں سات افراد ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ امریکہ میں اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں اور اس پہلے بھی مختلف شہروں میں فائرنگ ہوئی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .