حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز بیروت میں نجیب میقاتی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
فریقین نے اس ملاقات کے دوران دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوحبیب کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے لبنانی وزیر خارجہ کے ساتھ مختلف علاقائی مسائل پر تعمیری بات چیت کی ۔
انہوں نے لبنانی قوم کو نئے عیسوی سال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سخت لمحوں میں لبنان کا دوست تھا اور رہے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے لبنان کے حالیہ دورے میں اس ملک کے عوام کے اقتصادی مسائل کے حل پر اتفاق کیا گیا اور ہم اس معاہدے کی ترقی پر خوش ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے ایندھن کے بحران کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس ملک کے تکنیکی وفد نے ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران کا دورہ کیا اور ہم ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ