5 جنوری، 2023، 5:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84990197
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی صدر نے ملکی سلامتی کے شہید "امیر کمندی" کے خاندان سے ملاقات کی

تہران۔ ارنا۔ ایرانی صدر نے شہر بہارستان کے دورے کے موقع پر ملکی سلامتی کے شہید "امیر کمندی" سے ملاقات کی اور ایران کی سلامتی کو شہدا کی خون کی مرہون منت قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز منگل کو شہر بہارستان کے دورے کے موقع پر ملکی سلامتی کے شہید امیر کمندی کے خاندان سے ملاقات کی۔ کمندی نے 26 اکتوبر 2022 کو فسادیوں کیخلاف مقابلہ کرنے کے راستے میں جام شہادت نوش کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے اپنے پیاروں کو کھونے کی آزمائش میں شہداء کے اہل خانہ کے صبر کو قابل تعریف اور بہت قیمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرای قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ شہداء کی قربانیوں اور بے لوثی کی قدر کرتی ہے اور شہداء کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

صدر رئیسی نے اسلامی نظام اور انقلاب کیخلاف دشمنوں کی سازش کی تباہی کو سلامتی کے شہدا کی قربانیوں اور بہادریوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر نے آج بروز جمعرات کو عوام سے ملاقات اور نفاذ ہونے والے منصوبوں کے دوروں کے تسلسل میں شہر بہارستان کا دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .