وہ مختلف چینلز سے پیغامات بھیجتے ہیں کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ہمارا تختہ الٹنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا: صدر رئیسی

 تہران۔ ارنا۔ ایرانی صدر نے مغربی ممالک اور امریکہ سے یہ سوال اٹھایا کہ کیوں وہ اپنے پروپیگنڈوں سے ایران کو کمزور اور تباہی کی طرف جانے کا مظاہرہ کرنے کی خواہش کے ساتھ ساتھ مختلف چینلز سے کہتے ہیں کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ہمارا تختہ الٹنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز منگل کو تہران یونیورسٹی کے سامنے دفاع مقدس کے 200 گمنام شہدا کے جسد خاکی کے جنازے کی تقریب میں کہا کہ دشمن نے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایران کی پیشرفت کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کی لیکن اب وہ اعتراف کرتے ہیں کہ ان کے دباؤ کو شکست کا سامنا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی کل اور آج کی صورتحال پر نظر ڈالیں؛ کل آزادی پسند تنظیموں کی میزوں پر فلسطینیوں کے لیے فیصلے کیے جاتے تھے لیکن آج پہل فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہے اور فلسطینی مجاہدین میدان میں ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .