26 دسمبر، 2022، 3:10 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84981205
T T
0 Persons

لیبلز

تمام فریقوں کو جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کرنی ہوگی: چین

تہران، ارنا – چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے سے متعلق تمام فریقوں کو مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے تسلسل کے لیے پرعزم رہنا چاہیے.

یہ بات محترمہ خاتون مائو نینگ نے پیر کے روز ٹویٹر میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق تمام فریقوں کو مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے اور کم از کم  ممکنہ وقت میں اس معاہدے کو پٹری پر لانے کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ چین نے بار بار جوہری معاہدے سے متعلق اپنے موقف کا ذکر کرتے ہوئے اس معاہدے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے مقصد سے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ بیجنگ نے بارہا زور دیا ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل اور چیلنجوں کا سبب ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .