22 دسمبر، 2022، 8:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84977860
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے پاس خطے کی سب سے مضبوط جمہوریتوں میں سے ایک ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس خطے کی سب سے مضبوط جمہوریتوں میں سے ایک ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات اپنے ہسپانوی ہم منصب مانوئل آلبارس کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران کے ہاں خطے کی سب سے مضبوط جمہوریتوں میں سے ایک ہے اور یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے کہ یورپ مسائل کو یکطرفہ طور پر دیکھے اور  اپنی مداخلت کو جاری رکھے۔

امیر عبدالہیان نے کہا کہ  اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین میں ایران کی رکنیت کو منسوخ کرنے کیلیے یورپ کے غلط اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو مذاکرات کے موقع کو ضائع کرنے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے بھی اسپین کی حکومت اور عوام کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید  ہے کہ ہم تہران اور میڈرڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں پہلے سے کہیں زیادہ فروغ کو دیکھیں گے۔

اس موقع پر اسپین کے وزیر خارجہ نے مشترکہ مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اور حکومت بالخصوص عیسائیوں کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے تسلسل پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .