24 دسمبر، 2022، 4:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84979202
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا افغان طلبات کو تعلیم سے محروم کرنے پر ردعمل

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ کے معاون نے کہا ہے کہ ہم نے تہران میں نگراں افغان سفیر کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں تمام طالبات کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم معطل کرنے کے لیے ایران کے موقف کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات سید رسول موسوی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کو طالبات کی تعلیم کے لیے ضروری انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں آن لائن پلیٹ فارم بھی شامل ہیں، تاکہ ملک میں طالبات کی تعلیم کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعرات کو افغانستان میں طالبان کی جانب سے طالبات کے لیے یونیورسٹیوں تک رسائی معطل کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .