22 دسمبر، 2022، 7:10 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84977841
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا افغان یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی پر افسوس کا اظہار

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان یونیورسٹیوں میں لڑکیوں پر پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان حکم جلد از جلد حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کا موقع فراہم کریں گے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز افغانستان کی یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے پر پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس خبر سننے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران امید کرتا ہے کہ افغانستان کے متعلقہ حکام رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ تمام سطحوں میں اس ملک کی لڑکیوں کی تعلیم کے تسلسل کے لیے موقع فراہم کریں گے۔

افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے چھٹی جماعت سے اوپر کے سکولوں کے دروازے لڑکیوں کے لیے بند کر دیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .