ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کا تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پرتبادلہ خیال

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں تازہ ترین اہم تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعرات اپنے عمانی ہم منصب السید بدر البوسعیدی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں تازہ ترین اہم تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے مشترکہ تشویش کے مسائل اور دونوں ممالک اور خطے کے ممالک کے مفادات کے مطابق مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .