22 دسمبر، 2022، 6:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84977806
T T
0 Persons

لیبلز

یوکرین کے صدر کے بیانات پر ایران کا رد عمل

22 دسمبر، 2022، 6:08 PM
News ID: 84977806
یوکرین کے صدر کے بیانات پر ایران کا رد عمل

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ زیلنسکی کو ان ممالک کے رہنماؤں جو امریکی حمایت سے خوش ہیں، کی قسمت سے سبق لینا چاہیے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے آج بروز جمعرات یوکرین کے صدر کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امریکی کانگریس میں ایران کیخلاف یوکرین کے صدر کے الزامات اور بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر زیلنسکی کے لیے بہتر ہے کہ وہ ان ممالک کے کچھ رہنماؤں کی قسمت سے سیکھیں جو امریکہ کی حمایت سے خوش تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یوکرین سمیت تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اور مسٹر زیلینسکی کو معلوم ہونا چاہیے کہ بے بنیاد الزامات پر ایران کا اسٹریٹجک صبر لامحدود نہیں رہے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک مرتبہ پھر ایرانی ڈرونز کے یوکرین جنگ میں استعمال پر مبنی یوکرینی دعووں کو مسترد کردیا اور اس حوالے سے یوکرینی صدر کو خبردار کیا۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران نے ڈرون کے مبینہ معاملے پر یوکرینی حکام کے بے بنیاد الزامات کا بارہا جواب دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین کی جنگ میں استعمال کے لیے کسی بھی فریق کو کوئی فوجی سازوسامان برآمد نہیں کیا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے ہمیشہ یوکرین سمیت تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اور مسٹر زیلینسکی کو جان لینا چاہیے کہ بے بنیاد الزامات کے مقابلے میں ایران کا اسٹریٹجک صبر لامحدود نہیں رہے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مسٹر زیلینسکی کو کچھ ملکوں کے رہنماؤں کے انجام سے جو امریکی حمایت پر آس لگائے ہوئے تھے، سبق سیکھنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .