20 دسمبر، 2022، 7:40 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84976093
T T
0 Persons

لیبلز

تہران ڈائیلاگ فورم امید افزا تھا: مصری اہلکار

تہران، ارنا – ایک مصری اہلکار نے تہران ڈائیلاگ فورم کو امید افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مذاکرات تمام شعبوں میں مددگار ثابت ہوں گے۔

یہ بات عبداللہ العشل نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اجلاس مثبت نتائج کے لئے گول میز کی تشکیل کا باعث بنتے ہیں۔
عبداللہ العشل نے ایرانی حکومت کی پڑوسی پالیسی کے نئے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صورتحال میں یہ پالیسی بہت ہی اہم ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ہاٹھوں کو کھول کرتا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے قاہرا اور تہران کے درمیان تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مصر ایران کا دشمن نہیں ہے اور مصر خوب جانتا ہے کہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے بعض رکاوٹیں موجود ہیں مگر دونوں ممالک اس رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے علاقائی مسائل کی اصلی وجہ اور ان کے حل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی اہم رکاوٹ ہے اور تل ابیب تمام خطے میں مختلف سازشیں کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خرابی کے لئے اسرائیل کا منصوبہ بے بنیاد اور کھوکھلاپن ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہمسائیگی کی پالیسی؛ دوستی اور اعتماد کا نقطہ نظر کے عنوان سے تیسرا تہران ڈائیلاگ فورم پیر کی صبح ایرانی دارالحکومت میں شروع ہوا جس میں 36 ممالک کے 70 اسکالرز نے شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .