ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا - ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے  پیر کی رات اپنے بھارتی ہم منصب "ایس جے شنکر" کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے بعض علاقائی اور بین الاقوامی امور تبادلہ خیال کر کے دو طرفہ تعلقات کے ایجنڈے میں شامل امور کا بھی جائزہ لیا۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے تہران اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے دو طرفہ معاہدوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

بھارت کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعاون کی اچھی سطح کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور نئی دہلی کے درمیان دو طرفہ اور بین الاقوامی تعاون کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .