21 ستمبر، 2021، 8:59 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84479358
T T
0 Persons
ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- ایران اور بھارت کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں تجارتی تعلقات کے فروغ پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے و نیز ویکسین کی فراہمی پر مذاکرات کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب "جے شنکر" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبالہ خیال کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کے فروغ پر باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے و نیز ویکسین کی فراہمی پر مذاکرات کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

نیز دونوں فریقین نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےعوام کی خواست کے مطابق اور بغیر کسی بیرونی مداخلت کے ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران باہمی تعاون بڑھانے کیلئے قونصلر اور اقتصادی کمیشنوں کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔

نیز انہوں نے توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب کو دورہ دہلی کی دعوت دی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت وعدہ دیے گئے ویکسین و نیز مذاکرات کیے گئے ویکسین کو فوری طور پر بھیجنے پر تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .