ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ اپنی طاقت کے عروج پر ہے: جنرل باقری

تہران، ارنا –  اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ  نے کہا ہے کہ اس وقت ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ اپنی طاقت کے عروج پر ہے۔

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے آج بروز اتوار ایران کے جنوب میں واقع بندرگاہی شہر بوشہر میں ایرانی سپاہ پاسداران کی بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کے دورے کے دوران صحافیوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے خلیج فارس میں موجود غیر علاقائی بحری بیڑوں اور افواج میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے میں مکمل طور پر امن اور سیکورٹی برقرار ہے جبکہ خلیج فارس کا زیادہ تر حصہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے جو خطے کی سلامتی کو یقینی بناتی ہیں۔ 

انہوں نے ملک کی جامع میری ٹائم سیکیورٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سمندری سیکورٹی کے حوالے سے چاہے سطح سمندر ہو یا زیرِ آب اور فضا میں بھی مکمل سیکورٹی برقرار ہے۔ ہماری گشت چوبیس گھنٹے ہوتی ہے اور بہتر سیکیورٹی قائم ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی بحری بیڑوں اور افواج کی موجودگی کو کم سے کم کردیا گیا ہے، مزید کہا کہ یہ امر خطے کی سلامتی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور اتھارٹی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں ماہی گیری اور تجارت سمیت اقتصادی سرگرمیوں کے لیے مطلوبہ سیکورٹی برقرار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بحریہ میں ہماری فورسز کی کوششوں اور جد وجہد سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں مکمل اور مستحکم سیکورٹی قائم ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ آئی آر جی سی کی بحری طاقت کا مقدار اور معیار کے لحاظ سے ماضی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ آج اگر دشمن خلیج فارس، سواحل اور جزیروں میں اسلامی جمہوریہ کے مفادات اور سہولیات پر جارحیت کرنے کا ارادہ رکھے تو ہم مضبوطی سے ان کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .