دہشت گرد ایرانی حکومت پر قتل کا الزام لگانے کے لیے لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کو جنگی ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہیں

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایران کے فسادات میں دہشت گرد ایرانی حکومت پر قتل کا الزام لگانے کے لیے لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کو جنگی ہتھیاروں سے نشانہ بناتے ہیں۔

یہ بات "عباس گلرو" نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے حالیہ فسادات میں سیکورٹی کے شہداء سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے سیکورٹی گارڈ کے پاس شہریوں کے دفاع کے لئےکوئی اسلحہ نہیں ہے  لیکن دہشت گردوں نے حکومت پر قتل کا الزام لگانے کے لئے عوام اور فوج اور پولیس کے دستوں کو جنگی ہتھیاروں سے گولی مار دی ہے۔

انہوں نے ایران کے حوالے سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے خصوصی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی تشکیل کا مقصد سیاسی تعصب سے دور ممالک کے مسائل کو بین الاقوامی قوانین و ضوابط کے دائرہ کار میں جائزہ لینا ہے لیکن حالیہ دنوں میں انسانی حقوق کی کونسل اور اقوام متحدہ کے بورڈ آف گورنرز ایران کے خلاف اٹھانے والی قراردادیں مکمل طور پر سیاسی تھیں، جسے امریکہ، مغرب کی منصوبہ بندی اور ان کے بعض اتحادیوں کے تعاون سے منظور کیا گیا۔

گلرو نے کہا کہ ایران کے خلاف قرارداد کی منظوری دینے والے ممالک کے موقف واضح ہیں۔ بلاشبہ، حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے سچائی کی تلاش کی سیاسی کمیٹی کے لیے اسلامی جمہوریہ کا ردعمل منفی ہے، اور ہم اس نقطہ نظر کو مخالفانہ سمجھتے ہیں، اور ہم اس کمیٹی سے کوئی تعاون نہیں کریں گے، کیونکہ ایران کے حالیہ  فسادات کی وجہ ایران پر قتل کا الزام لگانے کیلیے دہشت گردانہ تحریکوں کی آمد ہے جس منصوبے کو مغربی ممالک، امریکہ اور صیہونی حکومت نے دیزائن کیا ہے۔

عباس گلرو نے کہا کہ اگر دوسرا فریق ایران کے جوہری مسئلے پر کسی نتیجے پر پہنچنا چاہتا ہے تو اسے اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ بلاشبہ اسلامی جمہوریہ ایران اس کے حل پر اصرار نہیں کرتا اور ایران کے ایٹمی مسئلے سے یورپ اور امریکہ کی بے حسی ان کے لیے نقصان دہ ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .