ایران اور وینزویلا کے وزرائے تیل کا تیل کی منڈی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال

تہران، ارنا - ہمارے ملک کے وزیر تیل نے ٹیلی فون پر وینزویلا کے وزیر تیل کے ساتھ توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ اور تیل کی عالمی منڈی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر بات چیت کی۔

ایرانی وزیر تیل جواد اوجی نے وینزویلا کے وزیر تیل ال آیسامی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات کی توسیع اور تیل کی عالمی منڈی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو کی۔

ایرانی 13ویں حکومت میں ایران اور وینزویلا نے تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک نیا راستہ اختیار کیا اور یہ لاطینی امریکی ملک تیل کی وزارت کی سفارت کاری کی اہم ترجیحات میں سے ایک رہا ہے اور اس شعبے میں وسیع تعاون جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال کے مئی مہینے میں وزیر تیل اور ان کے وفد کے دورہ وینزویلا کے دوران تیل اور گیس کی ترقی اور پیداوار، ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن اور ریفائنری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے، تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں افرادی قوت کی تربیت ، گیس کنڈینسیٹ اور پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور برآمدی منڈیوں کی ترقی کے حوالے سے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .